رم آہو
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - ہرن کا وحشت میں آکے بہت تیزی کے ساتھ بھاگنا۔ خالی از لطف نہیں آنکھ چرانا ان کا فرحت افزائے نظر ہے رم آہو کی طرح ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١: ١٢٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رم' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'آہو' لگانے سے مرکب 'رم آہو' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "نشید خسروانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر